cs@faysalfunds.com   (021) 111-329-725

بورڈ آف ڈائیریکٹرز

نعمان انصاری
چئیرمین اور ڈائیریکٹر

رضی الرحمٰن خان
ڈائیریکٹر

عثمان اصغر خان
ڈائیریکٹر

محمد زاہد احمد
ڈائیریکٹر

فاروق ھادی
ڈائیریکٹر
X

نعمان انصاری

چئیرمین اور ڈائیریکٹر

نعمان انصاری FAMLبورڈکے چئیر مین ہیں اور فیصل بینک لمیٹڈ کے صدر اور سینئیر ایکزیکیوٹو آفیسر/سی ای او کی خدمات انجام دیتے ہیں۔ نعمان انصاری کریڈٹ ، کارپوریٹ اورا نوسٹمنٹ بینکاری میں 21سال سے زیادہ تجربہ ہے، اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (کراچی)، بینک آف امریکہ (کراچی) ،ABN AMRO(پاکستان ، مڈل ایسٹ اور ایشیاء پیسیفِک کے علاقے) ، فورٹِس بینک (مڈل ایسٹ) او ر کریسنٹ کمرشل بینک (پاکستان) کے ساتھ منسلک ہیں۔ نعمان انصاری نے بیچلر آف سائنس کی ڈگری بزنس اسٹڈیز میں USAسے حاصل کی۔

X

رضی الرحمٰن خان

ڈائیریکٹر

رضی الرحمٰن خان بینکنگ اوپن اور کلوز میوچول فنڈ ز مینیجمنٹ ، ایکوئیٹی بروکریج اور پرائیویٹ ایکوئیٹی سرمایہ کاری میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ رضی الرحمٰن خان ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں جنہوں نے سرکاری اور نجی اداروں میں مختلف اہم عہدوں پر خدمات انجام دی ہیں،جس میں سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں بحیثییت چئیرمین ، JPمورگن چیز میں بحیثییت پاکستان کے لئے کنٹری مینیجر ،نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ میں بحیثییت چئیرمین اور مینیجنگ ڈائیریکٹر، حَب پاور کمپنی (HUBCO) میں بحیثییت فنانس ڈائیکٹر ، ANZ مرچنٹ بینک، لندن میں بحیثییت ڈائیریکٹر انٹر نیشنل اور اسلامک فنانس ، ANZگرِنڈ لیز پاکستان میں بحیثییت چیف مینیجر شامل ہیں بطورSECP چئیرمین ، رضی الرحمٰن خان نے ملک کی سرمایہ مارکیٹ کی گورننس اور شفافیت میں ترقی اور تکمیل میں معاون اقدامات کئے اورپاکستان میں مختلف سرمایہ مارکیٹ کے قواعدوضوابط کا تعارف کروایا رضی الرحمٰن خان پہلے بڑے اسلامک یونٹ ٹرسٹ ، پاکستان کے تصور، تعمیر اور تکمیل کے ذمہ دار تھے۔ رضی الرحمٰن خان نے مشورہ دیا اور اسلامک فنانس میں 1.5 USD سے زیادہ مالیت کا انتظام کیا ہے۔

X

سیّد عباد الرحمٰن چشتی

ڈائیریکٹر

سیّد عباد الرحمٰن چشتی نے فنانس انڈسٹری جیسے سرمایہ کاری ، رئیل اسٹیٹ ، نجی ایکوئٹی ، تجارتی فنانس، سنڈیکیشن ،پروجیکٹ فنانس اور فنڈ کے انتظام میں 23سال سے زیادہ خدمات انجام دی ہیں۔ سیّد عباد الرحمٰن چشتی سرحد پار لین دین کی تعمیر اور انتظام میں ملوث تھے۔2003کے بعد سے ایک ٹیم کا حصہ ہیں جس نے خلیجی ممالک ،شمالی امریکہ اور یورپین مارکیٹوں میں جائیداد اور سامان لیزنگ فنڈزمیں 625امریکی ڈالرز ملین سے زیادہ ملکیت کی بنیادی سرمایہ کاری شروع کی ہے۔ سیّد عباد الرحمٰن چشتی نے BBA(Hons.)اور MBAڈگری IBAکراچی سے حاصل کی ہے اور بینکنگ،کریڈٹ پروگرام اور کوالٹی مینیجمنٹ کے مختلف سیمینارز اور ورکشاپس میں کینیڈا اور بحرین میں شرکت کی ہے۔سیّد عباد الرحمٰن چشتی اس وقت اسلامی سرمایہ کاری کمپنی لمیٹڈ (باہاماس) کے ایکٹنگ جنرل مینیجر ہیں۔

X

عثمان اصغر خان

ڈائیریکٹر

عثمان اصغر خان SGٹیکنیکل پرائیوٹ لمیٹڈ میں CEOکی خدمات انجام دیتے ہیں اس سے پہلے وہ EMCانفارمیشن سِسٹمزمیں بحیثیت کنٹری مینیجر پاکستان اور افغانستان کے ساتھ منسلک تھے۔ عثمان اصغر خان لاہور اسٹاک ایکسچینج (G)میں بطور ڈائیریکٹر رہ چکے ہیں۔ عثمان اصغر خان نے کراچی اسٹاک ایکسچینج (گارنٹی) میں بھی ڈائیریکٹر کی خدمات انجام دی ہیں۔عثمان اصغر خان ایک سرٹیفائڈ پبلک اکاؤنٹینٹ اور چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں۔ عثمان اصغر خان MBA(اکاؤنٹنگ )بوسٹن یونیورسٹی(USA) سے اور BA(اکنامکس اور انٹرنیشنل ریلیشنز) براؤن یونیورسٹی (USA)سے مکمل کرچکے ہیں۔

X

محمد زاہد احمد

ڈائیریکٹر

محمد زاہد احمدانسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹزپاکستان سے چارٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں اور اپنے ساتھ فنانس اور غیر فنانس شعبوں کا 19سال سے زیادہ تجربہ ساتھ لائیں ہیں، جہاں انہوں نے فنانس اور حکمتِ عملی میں قیادت کے کردار اداکئے ہیں ۔محمد زاہد احمدمختلف اداروں جیسے ایلرگن فارماسوٹیکل انکارپوریٹڈ،پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی،ABNایمرو بینک ، دُبئی اسلامک بینک ،GIGAگروپ آف کمپنیز،سِلک بینک، اور میزان بینک کے ساتھ منسلک رہے تھے ۔محمد زاہدفیصل بینک میں شمولیت سے پہلے میزان بینک میں کاروباری تجزیات، حکمتِ عملی اور انٹرنل کنٹرول کے سربراہ تھے۔

X

انعام اﷲ خان

پریذیڈنٹ اور سی ای او

انعام اﷲ خان ایکوئٹی مارکیٹوں ،فکسڈ انکم مارکیٹوں ،پیچیدہ مشتقات اور کموڈیٹی مارکیٹوں کا پوری دنیا سے 20سالہ مرکوز تجربہ اور تکنیکی مہارتوں کو اپنے ساتھ لائے ہیں۔فیصل گروپ میں شامل ہونے سے پہلے ، ناسداق OMX،سٹاکہوم میں بطور کنسلٹینٹ ، کینن برج کارپوریشن ،لندن بطور مینیجنگ ڈائریکٹر ،کنٹور فِٹزجیرالڈ، ہیڈآف پاکستان انیشییٹو اور برکلے فیوچر زلمیٹیڈ بطور ہیڈ آف سیلز اور ٹریڈنگ ایشیاء میں خدمات سر انجام دیں۔

انعام اﷲ خان جنوری 2012کے بعد سے فیصل ایسٹ مینیجمینٹ لمیٹیٹڈ میں بطور چیف ایگزیکیوٹو اور صدر کام کر رہے ہیں۔ اپنے پچھلے کام میں انعام اﷲ خان نے فیصل بینک میں ایکوئٹی کیپیٹل مارکیٹ(ECM)جہاں انہوں نے جامع تحقیق ، رسک اورکمپلائنس کی بناء پر شعبۂ بینکاری کے اندر ایکوئٹی کیپیٹل مارکیٹ(ECM)کا پاکستان میں آغاز کیا۔اس کے علاوہ ، انہوں نے پاکستان کے پہلے تکنیکی تجزیہ ڈیسک قائم کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ انعام اﷲ خان چند فنائینشیل سروس اتھارٹی (FSA)کی ایکریڈیشن رکھتے ہیں جو انہوں نے لندن میں رہنے کے دوران کیپیٹل مارکیٹ میں پروڈکٹ ڈیویلپمنٹ کی خواہش کا اظہار کرنے پر حاصل کی۔